اہم خبریںتازہ ترینشوبز

ایشوریہ کے 400 کلو زیوارت کی حفاظت پر کتنے سیکیورٹی گارڈ مامور تھے؟نیا انکشاف

ممبئی(اے ون نیوز)ملبوسات کی نامور ڈیزائنر نیتا نے انکشاف کیا ہے کہ اداکارہ ایشوریہ رائے 400 کلو وزنی زیوارت کی حفاظت 5 سیکیورٹی گارڈ کرتے تھے۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نیتا نے 2008ء کی فلم جودھا اکبر کے سیٹ کے چند حیران کن اور دلچسپ واقعات شیئر کیے ہیں۔

62 سالہ ہدایت کار اشوتوش گواریکر کی اس فلم میں ایشوریا رائے کے ساتھ مرکزی کردار ریتھک روشن نے نبھایا تھا۔ نامور خاتون ڈیزائنر نے بتایا کہ فلم کے ملبوسات غیر معمولی پیمانے پر تیار کیے گئے، تقریباً 400 کلو زیوارت بنے، جن کی تیاری پر 600 سے زائد دن لگے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایشوریہ رائے کے کردار کےلیے بنوائے گئے یہ زیوارت بے حد قیمتی تھے، اس کےلیے سیٹ پر 5 سیکیورٹی گارڈ تعینات تھے، جو ہر زیور کا مکمل ریکارڈ رکھتے تھے۔

نیتا نے یہ بھی کہا کہ فلم کی عکس بندی کے دوران ایک موقع پر بالی کا چھوٹا سا موتی گرگیا، جس کے باعث سیٹ پر ہنگامی صورتحال پیدا ہوگئی، سب کو لگا کہ کوئی قیمتی زیور گم ہوگیا ہے لیکن بعد پتا چلا کہ ایک موتی تھا، جس کے بعد سب نے سکون کا سانس لیا۔ ملبوسات کی نامور ڈیزئنر 4 بار نیشنل ایوارڈ جیت چکی ہیں، وہ بھارتی سنیما کی نمایاں کاسٹیوم ڈیزائنر سمجھی جاتی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button