اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت کا ایک اور طیارہ گھنے جنگل میں گر کر تباہ،تمام مسافر ہلاک

ممبئی(اے ون نیوز)بھارت میں طیاروں کے پے درپے حادثات نے کئی سوالات کھڑے کر دیے تیجس کے بعد ایک مسافر طیارہ بھی گر کر تباہ ہو گیا.

اے ون ٹی وی کے مطابق بھارت میں ایک اور طیارہ حادثے کا شکار ہوگیا، ریاست جھارکھنڈ کے ضلع چترا میں رنچی سے نئی دہلی جانے والا ائیر ایمبولینس گر کر تباہ ہوگیا، طیارے میں 7 افراد سوار تھے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق حادثہ پیر کی رات ضلع چترا کے علاقے سیماریا کے قریب پیش آیا جہاں ائیر ایمبولینس ایک مریض کو علاج کے لیے رنچی سے نئی دہلی منتقل کررہی تھی۔

چترا کی ڈپٹی کمشنر کے مطابق طیارہ گھنے جنگل میں گرنے کے باعث فوری طور پر ہلاکتوں کی حتمی تصدیق نہیں ہوسکی، تاہم طیارے میں سوار تمام افراد کے زندہ بچنے کی امید کم ہے۔

بیان کے مطابق طیارے نے شام 7 بج کر 34 منٹ پر کولکتہ ایئر ٹریفک کنٹرول سے رابطہ کیا، تاہم کچھ دیر بعد اس کا رابطہ منقطع ہوگیا۔

ریسکیو ٹیمیں حادثے کے مقام پر پہنچ گئی ہیں اور امدادی کارروائیاں جاری ہیں جبکہ حادثے کی وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کا آغاز کردیا گیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button