اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

انگلینڈ جانے کے خواہشمند پاکستانیوں کےلئے بڑی خوشخبری

اسلام آباد(اے ون نیوز)برطانیہ نے پاکستانی شہریوں کے لیے بڑا قدم اٹھاتے ہوئے ای ویزا سسٹم متعارف کروا دیا ہے، اب پاسپورٹ پر ویزا اسٹیکر نہیں لگایا جائے گا بلکہ ویزا کی تصدیق آن لائن اور ای میل کے ذریعے ہوگی۔

پاکستان میں تعینات برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ کے مطابق درخواست گزار ویزا کی درخواست آن لائن جمع کرائیں گے اور بایومیٹرک کے لیے ویزا ایپلی کیشن سینٹر جائیں گے، تاہم انہیں پاسپورٹ واپس لینے کے لیے دوبارہ سینٹر جانے کی ضرورت نہیں ہوگی۔

کامیاب درخواست گزاروں کو ڈیجیٹل ویزا ریکارڈ فراہم کیا جائے گا جو ان کے UK Visas and Immigration اکاؤنٹ میں دستیاب ہوگا۔ انہوں نے بتایا کہ درخواست دہندگان کو اپنی امیگریشن حیثیت ظاہر کرنے کے لیے ایک “شیئر کوڈ” بھی دیا جائے گا، جسے سرحدی چیک پوائنٹس سمیت دیگر مقامات پر استعمال کیا جا سکے گا۔

برطانوی حکام کے مطابق اس نظام کا مقصد ویزا عمل کو زیادہ محفوظ، تیز اور آسان بنانا ہے، جبکہ دستاویزات کے گم یا خراب ہونے کے خدشات بھی کم ہوں گے، یہ نظام گزشتہ سال طلبہ اور ورک ویزا درخواست گزاروں کے لیے کامیابی سے متعارف کرایا جا چکا ہے۔

برطانوی حکومت نے ہدایت کی ہے کہ درخواست گزار ویزا ایجنٹس کے بجائے براہِ راست سرکاری ویب سائٹ کے ذریعے درخواست جمع کرائیں، نئے ای ویزا سسٹم سے پاکستانی شہریوں کے لیے برطانیہ کا سفر مزید سہل اور تیز رفتار ہو جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button