
ممبئی(اے ون نیوز) نام نہاد محبت کے اسیر ذہنی مریض نے دلہن بنی لڑکی کو شادی کے وقت گولی مار دی۔
پڑوسی ملک بھارت میں ریاست بہار میں شادی کے دوران دلہن کو ایک ذہنی مریض نے گولی مار دی۔ گولی مار کر ملزم بھرے منڈپ سے فرار ہونے میں کامیاب ہو گیا۔ فائرنگ کے واقعہ کی ویڈیو وائرل ہو گئی۔
بھارت کی رہاست بہار کے ضلع بکسار میں ایک شادی کے دوران دلہن پر فائرنگ کا دل خراش واقعہ پیش آیا، جس نے منڈپ میں موجود مہمانوں کے بعد سوشل پلیٹ فارم پر واقعہ کی ویڈیو دیکھنے والوں کو بھی خوفزدہ اور اداس کر دیا۔ دلہن کی عمر صرف 18 سال ہے اور وہ اس وقت ہسپتال میں نازک حالت میں زیر علاج ہے۔
دلہن عارتی کمار شادی کی مذہبی رسوم ہونے کے بعد کے سٹیج پر اپنے دولہا کے ساتھ کھڑی مہمانوں سے مل رہی تھی۔اچانک ان کا پڑوسی دینبندھو مجمع سے نکل کر ان کے قریب اایا اور پسٹل سے گولی چلا دی۔ جلدی میں چلائی گئی گولی دلہن کے پیٹ میں لگی اور وہ سٹیج پر گر گئیں۔
پسٹل پر سائلنسر لگا ہونے کے باعث قریب موجود لوگوں میں سے کم کو پتہ چلا کہ کیا ہو گیا تاہم ایک ویڈیو بن رہی تھی، اس میں حملہ آور کو تیزی سے آگے آتے اور پسٹل سے گولی چلاتے اور مڑ کر بھاگتے دیکھا گیا، گولی ویڈیو کیمرے کے بالکل ۲قریب چلی اس لئے سائلنسر لگا ہونے کے باوجود شوٹنگ کی آواز کیمرے نے ریکارڈ کر لی۔
خوش قسمتی سے گولی 18 سالہ دلہن کے گولی پیٹ میں لگی اور فوری طور پر اہل خانہ نے انہیں صدر ہسپتال بکسار پہنچا دیا۔ڈاکٹروں نے زخمی دلہن کو فوری طبی امداد دی اور انہیں فوراً وارانسی کے زیادہ بہتر ہسپتال ک بھیج دیا۔ وارنسی کے ہسپتال میں دلہن کی جان بچانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔
ابتدائی تحقیقات سے معلوم ہوا کہ ملزم نام نہاد محبت کے وہم میں مبتلا حاسد عاشق ذہنی مرض ہے جسے اپنے پڑوس میں رہنے والی لڑکی نے کبھی منہ نہیں لگایا تھا۔ نام نہاد محبت کے جنون میں مبتلا شخص نے دلہن کو شادی کے بعد بھرے منڈپ میں گولی مار ڈالی اور خود بھاگ گیا۔
دلہن کے اہل خانہ نے پولیس کو بتایا کہ یہ شخص پہلے ان کی بیٹی کی شادی پر اعتراض کر چکا تھا۔ پولیس نے نام نہاد عاشق کے خلاف اقدامِ قتل کا مقدمہ درج کر لیا ہے اور اس کی گرفتاری کے لئے چھاپے مار رہی ہے۔ پولیس امید ظاہر کر رہی ہے کہ اسے جلد گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لے آئیں گے۔ سوشل میڈیا پر اس واقعہ پر افسوس کا اظہار کیا جا رہا ہے اور زخمی دلہن کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا جا رہا ہے۔
https://www.facebook.com/reel/1525080381925152




