اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

چمن ،سلنڈر کا خوفناک دھماکہ ، 7 معصوم بچے جاں بحق، 17 زخمی

چمن(اے ون نیوز)بلوچستان کے علاقے چمن میں واقع تور پُل کے ایک گھر میں سلنڈر دھماکا ہوا جس میں 7 معصوم بچے جاں بحق ہوگئے۔

بلوچستان کے سرحدی شہر ضلع چمن کے علاقے تورپل کے قریب ایک رہائشی گھر میں گیس سلنڈر پھٹنے سے شدید دھماکا ہوا، جس کے نتیجے میں 7 معصوم بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت 17 افراد زخمی ہوئے۔

یہ سانحہ اتنا دلخراش ہے کہ پورے علاقے میں سوگ کی فضا چھا گئی ہے اور اہلِ محلہ بڑی تعداد میں جمع ہو کر متاثرہ خاندانوں تک پہنچے۔

ڈپٹی کمشنر چمن حبیب بنگلزئی نے ایکسپریس کو بتایا کہ تور پل کے قریب حاجی علاؤ الدین نامی شخص کے گھر بچے افطاری کے لیے دودھ اور لسی لینے کے لیے جمع تھے سلنڈر اچانک پھٹ گیا، جس سے گھر کا 2 کمرہ مکمل طور پر منہدم ہو گیا اور ملبے تلے دب کر 7 بچے جاں بحق ہو گئے جبکہ خواتین اور بچوں سمیت17 افراد زخمی ہوئے۔

ڈپٹی کمشنر کے مطابق دھماکے کے دو شدید زخمیوں کو کوئٹہ منتقل کیا جا رہا ہے جاں بحق بچوں کا تعلق ایک ہی محلے سے بتایا جا رہا ہے جو اس سانحے کو مزید تکلیف دہ بنا رہا ہے۔دھماکے کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ گھر کا ڈھانچہ شدید متاثر ہوا اور آس پاس کے مکانات کو بھی نقصان پہنچا۔

زخمیوں کو فوری طور پر چمن سول ہسپتال منتقل کر دیا گیا جہاں ایمرجنسی نافذ کر دی گئی ہے اور طبی عملہ الرٹ حالت میں ہے، کچھ زخمیوں کی حالت تشویشناک بتائی جا رہی ہے، ریسکیو اور امدادی کارروائیاں فوری طور پر شروع کی گئیں۔

انہوں نے بتایا کہ ملبہ ہٹانے کا عمل مقامی طورجاری ہے تاکہ کسی ممکنہ متاثرہ شخص کو بچایا جا سکے۔ پولیس نے جائے وقوعہ کو گھیرے میں لے کر تحقیقات شروع کر دی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button