
لاہور(اے ون نیوز) پاکستان کے معروف کامیڈین جاوید کوڈو انتقال کر گئے۔
جاوید کوڈو کے اہل خانہ نے ان کے انتقال کی تصدیق کر دی،مرحوم کے بیٹے سلمان کوڈو نے کہا ہے کہ والد مرحوم کافی عرصہ سے علیل تھے۔
بیٹے سلمان کوڈو کا کہنا تھا کہ والد جاوید کوڈو کو فالج کا اٹیک ہوا تھا ان کو کافی عرصہ سے دل کا عارضہ بھی لاحق تھا۔
اہل خانہ نے بتایا کہ پاکستان کے مایہ ناز کامیڈین جاوید کوڈو کی نمازجنازہ آج مغلپورہ میں ادا کی جائے گی۔