اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

کرک، مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم، خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق

کرک (اے ون نیوز) کرک میں مسافر وین اور ٹرالر میں تصادم کے باعث خاتون اور بچوں سمیت 10 افراد جاں بحق ہوگئے۔

ریسکیو حکام کے مطابق کرک میں انڈس ہائی وے پر لکی غنڈکی کے قریب ٹرالر اور مسافر وین میں ٹکر ہوئی جس کے نتیجے میں 10 افراد جان کی بازی ہار گئے جبکہ 5 زخمی ہوئے ہیں، نعشوں اور زخمیوں کو ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثے میں مسافر وین ٹرالر کے نیچے پھنس گئی، مقامی افراد اور ریسکیو اہلکار امدادی کارروائیوں میں مصروف ہیں۔

دوسری جانب سے صوبہ پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں لاہور روڈ پر ڈمپر نے رکشہ کو ٹکر مار دی جس کے نتیجے میں 3 افراد جاں بحق اور خواتین سمیت 5 زخمی ہوگئے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button