اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

ایبٹ آباد ،یوٹیلٹی سٹور کی نوکری سے فارغ کرنے پر نوجوان نےگولی مارکر خودکشی کرلی

ایبٹ آباد (بیورو رپورٹ) یوٹیلٹی سٹور کارپوریشن کے ڈیلی ویجز ملازم کو نوکری سے فارغ کرنے پر جنید قریشی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی.

ورکر یونین کا وئیر ہاوس میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج اس ضمن میں زرائع نے بتایا ہے کہ دو روز قبل حکومت پاکستان کی طرف سے یوٹیلٹی سٹور کے ڈیلی ویجر کو نوکری سے برطرف کرنے کا اعلان کیا گیا تھا جس پر ایبٹ آباد یوٹیلٹی سٹور کے ڈیلی ویجر ملازم جنید قریشی ولد گل حسن کو محکمے کی طرف سے نوکری کی طرف سے فارغ کیا گیا.

جنید قریشی کے دوست نے بتایا ہے کہ وہ یوٹیلٹی سٹور میں 13 سال سے ملازمت کرتا تھا اس کے والد گل حسن قریشی بھی اسی محکمے تھے اور ورکر یونین کے مرکزی جوائنٹ سیکرٹری بھی تھے، لیکن نوکری سے فارغ کرنے کے بعد جنید قریشی نے خود کو گولی مار کر خودکشی کرلی، جنید کی موت کی خبر جنگل میں آگ کی طرح پھیل چکی تھی پولیس کے مطابق جنید کو پوسٹ مارٹم کے لیئے ایوب ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا.

پوسٹ پورٹم کے بعد جنید کی نعش کو لواحقین کے حوالے کردیا گیا جنید کی نماز جنازہ گزشتہ روز جھنگی میں ادا کی گئی دوسری جانب یوٹیلٹی سٹور کی ورکر یونین نے وئیر ہاوس میں وفاقی حکومت کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے شدید حکومت کے خلاف نعرے بازی بھی لگائی.

اس دوران ملازمین کا کہنا تھا کہ اگر حکومت نوکری دے نہیں سکتی تو جو لوگ بھرتی ہیں انکو نکالے بھی نہ آج ایک جنید نے خودکشی کی ہے اگر ملازمین کو نکالا گیا تو ہم بھی خودکشیاں کرنے پر مجبور ہوں گے جس کی تمام تر زمہ دراری وفاقی حکومت پر ہوگئی.

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button