
راولپنڈی(اے ون نیوز)عالیہ حمزہ سمیت پی ٹی آئی کے پانچ کارکنان کے خلاف درج مقدمے کی سماعت ہوئی،
عدالت نے فریقین کے دلائل کے بعد محفوظ فیصلہ سنا دیا، عالیہ حمزہ، نعمان اور عادل منیر کو جوڈیشل ریمانڈ پر جیل بھیجنے کا حکم دے دیا۔
عدالت نے محمد زاہد شمیم آفتاب کو مقدمے سے ڈسچارج کرنے کے احکامات دے دئیے،عالیہ حمزہ کے وکلاء نے عدالت سے آج ہی درخواست ضمانت سننے کی استدعا کردی۔
عالیہ حمزہ کے وکلاء نے درخواست ضمانت دائر کردی۔