اہم خبریںپنجابتازہ ترین

چیچہ وطنی،زمین کے تنازع پر بھتیجے کی فائرنگ،چچا بیٹے سمیت قتل

چیچہ وطنی (اے ون نیوز)بھتیجے نے زمین کے تنازعہ پر سگے چچا کو بیٹے سمیت فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا،نواحی گاﺅں 47/12-L کے رہائشی رانا مزمل کا اپنے سگے چچا ذوالفقار علی اور کزن طاہر مزمل کے ساتھ زمین کا تنازعہ چلا آ رہا تھا ۔

گزشتہ روز رانا مزمل عرف ببلی نے طیش میں آکر دونوں پر فائرنگ کر دی جس کے نتیجہ میں ذوالفقار علی اور طاہر مزمل موقع پر ہی جاں بحق ہو گئے۔ملزم جائے وقوعہ سے فرار ہو گیا۔

پولیس نے نعشیں قبضہ میں لے کر پوسٹ مارٹم کیلئے تحصیل ہیڈ کوارٹر ہسپتال پہنچا دیں اورمقتول ذوالفقار علی کی بیوی شہناز بی بی مدعیت میں دوہرے قتل کا مقدمہ رانا مزمل عرف ببلی کے خلاف درج کر لیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button