اہم خبریںپاکستانخیبر پختونخواہ

افغان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش ناکام، 54 خوارج جہنم واصل

راولپنڈی(اے ون نیوز) سکیورٹی فورسز نے افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارج کی کوشش کو ناکام بنا دیا اور تمام 54 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کی جانب سے جاری بیان کے مطابق 25 ، 26 اپریل اور 26، 27 اپریل کی درمیانی شب، شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل میں پاکستان-افغانستان سرحد کے ذریعے دراندازی کی کوشش کرنے والے خوارجوں کے گروپوں کی نقل و حرکت کو سیکیورٹی فورسز نے بروقت مانیٹر کیا۔

ترجمان پاک فوج نے بتایا کہ پاک فوج کے جوانوں نے فوری اور مؤثر کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کو ناکام بنا دیا، شدید فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں تمام 54 خوارج واصلِ جہنم کر دیے گئے۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ انٹیلی جنس رپورٹس کے مطابق یہ خوارج "اپنے غیر ملکی آقاؤں” کے اشارے پر پاکستان میں بڑی دہشت گرد کارروائیاں کرنے کے لیے دراندازی کی کوشش کر رہے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button