اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

جنوبی وزیرستان، سکیورٹی فورسز کا آپریشن، 30 خوارج جہنم واصل

جنوبی وزیرستان(اے ون نیوز) جنوبی وزیرستان کے ضلع سراروغہ میں سکیورٹی فورسز کا آپریشن ،آپریشن کے دوران 30 خوارج مارے گئے، کامیاب آپریشن پر صدر مملکت، وزیراعظم اور وفاقی وزیرداخلہ نے سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا اور سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

آئی ایس پی آر کے مطابق سکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کے ٹھکانے کو مؤثر طریقے سے نشانہ بنایا، دہشت گردی کے خاتمے کے لیے علاقے میں کلیرنس آپریشن جاری ہے۔

پاکستان کی سکیورٹی فورسز دہشت گردوں کے خلاف عزم کے ساتھ کارروائیاں جاری رکھیں گی، سکیورٹی فورسز نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سرا روغہ میں خوارج کے خلاف کامیاب آپریشن کیا۔

صدر مملکت آصف علی زرداری نے جنوبی وزیرستان میں کارروائی کے دوران 30 دہشت گردوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، صدر مملکت نے جنوبی وزیرستان میں کامیاب کارروائی کے دوران 30 خوارج کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کی بہادری کو سراہا۔

صدر مملکت کا ملک سے فتنتہ الخوارج کے مکمل خاتمے کے عزم کا اعادہ کرتے ہوئے کہاسکیورٹی فورسز دہشت گردی کے عفریت کے خاتمے کے لیے کارروائیاں کر رہی ہے،پوری قوم دہشت گردی کے خلاف متحد ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف نے بھی جنوبی وزیرستان میں 30 خارجیوں کو جہنم واصل کرنے پر سکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کیا، اپنے بیان میں کہا کہ انسانیت کے دشمنوں کے مذموم عزائم کو اسی طرح خاک میں ملاتے رہیں گے،ہماری سکیورٹی فورسز ہر دن دہشتگردی کے مکمل سدباب کے ہدف کے قریب تر جا رہے ہیں۔

قوم کے بیٹوں کی عظیم قربانیاں ہرگز رائیگاں نہیں جائیں گی، ملک سے دہشتگردی کے مکمل خاتمے کے لیے حکومت اور سکیورٹی فورسز مکمل طور پر سرگرم عمل ہیں۔

وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی نے جنوبی وزیرستان کے علاقے سراروغہ میں 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرنے پرسکیورٹی فورسز کو خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ کامیاب انٹیلیجنس بیسڈ آپریشن کرکے خوارجی دہشتگردوں کے ناپاک عزائم کو خاک میں ملایا۔

30 خوارجی دہشتگردوں کو عبرتناک انجام تک پہنچانے پر سکیورٹی فورسز کو شاباش دیتے ہیں، 30 خوارجی دہشتگردوں کو جہنم واصل کرکے سکیورٹی فورسز نے نمایاں کامیابی حاصل کی ہے،قوم کو سکیورٹی فورسز کی پیشہ وارانہ صلاحیتوں اور جرات پر فخر ہے،خوارجی دہشتگردوں کے خلاف آپریشنز میں قوم سیکورٹی فورسز کے شانہ بشانہ کھڑی ہے ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button