
ڈھاکہ(اے ون نیوز)بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیراعظم شیخ حسینہ واجد کی سیاسی پارٹی پر پابندی عائد کر دی.
اے ون ٹی وی کے مطابق بنگلہ دیش کی عبوری حکومت نے سابق وزیر اعظم کی جماعت پر پابندی کا فیصلہ انسدادِ دہشت گردی ایکٹ کے تحت کیا.
میڈیارپورٹس کے مطابق پابندی اس وقت تک برقرار رہے گی جب تک عوامی لیگ کے خلاف شہریوں کے قتل کا ٹرائل مکمل نہیں ہو جاتا .
شیخ حسینہ اور ان کی جماعت پر جولائی اور اگست 2024 میں عوامی مظاہرے کے شرکا کو قتل کرنے کے الزامات ہیں.