
کراچی(اے ون نیوز)پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ بندی کے بعدپاکستان اسٹاک ایکسچنج میں کاروبار کا آغاز ہوا،کاروباری ہفتے کے پہلے روز زبردست تیزی رہی.
ہنڈریڈ انڈیکس میں تیزی کے ریکارڈ ٹوٹ گئے،انڈیکس میں 9 ہزار 475 پوائنٹس کا اضافہ ہوا،انڈیکس میں کئی نفسیاتی حدیں بحال ہو گئیں،انڈیکس 1 لاکھ 16 ہزار 650 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ ہو رہا ہے.
انڈیکس میں 8.84 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا،انڈیکس میں زبردست تیزی کے باعث مارکیٹ کو ایک گھنٹے کے لیے معطل کر دیا گیا.