اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

نجی حج سکیم بحران کے حل کیلئے حافظ نعیم الرحمان کا وزیراعظم کو خط

لاہور(اے ون نیوز)جماعت اسلامی پاکستان کے امیر حافظ نعیم الرحمان نے نجی حج اسکیم کے بحران کے حل کے لیے وزیراعظم شہباز شریف کو خط لکھ کر مطالبہ کیا ہے کہ سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کرکے مسئلے کو حل کیا جائے۔

امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمان نے وزیراعظم شہباز شریف کو خط میں کہا کہ وزیراعظم نجی حج اسکیم بحران کے حل کے لیے سعودی ولی عہد سے براہ راست رابطہ کریں۔

انہوں نے کہا کہ اعلیٰ سطح کی کمیٹی سعودی عرب بھیجی جائے، 67 ہزار پاکستانیوں کے حج کی سعادت سے محروم ہونے کے خدشات پیدا ہو گئے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ نائیجیریا کا حجاج کا مسئلہ حل ہوا، اعلیٰ سطح پر رابطے سے پاکستان کے لیے بھی گنجائش نکل سکتی ہے۔

امیر جماعت اسلامی نے کہا کہ وزیراعظم ذاتی دلچسپی لے کر حجاج کی روانگی یقینی بنائیں، حکومت حجاج کی سعودی عرب بھیجی گئی رقوم کا بھی تحفظ کرے۔

حافظ نعیم الرحمان نے کہا کہ انتظامی غفلت میں ملوث افراد کے خلاف تادیبی کارروائی کی جائے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button