
چندی گڑھ(اے ون نیوز)پاکستان سے عبرتناک شکست کے بعد بوکھلاہٹ کی شکار مودی سرکار نے اپنے ملک کی معروف ٹریول ولاگر جیوتی ملہوترا کو حراست میں لے کر5 روز کا ریمانڈ بھی حاصل کرلیا۔
خاتون ولاگر کو ہریانہ سے صرف اس لیے گرفتار کیا گیا کیوں کہ وہ دو بار پاکستان کا دورہ کرچکی ہیں اور دہلی میں ایک پاکستانی افسر سے بھی ملاقات کی تھی۔
بھارتی میڈیا کے مطابق جیوتی ملہوترا پر ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے رکھنے اور حساس معلومات شیئر کرنے کا الزام عائد کیا گیا ہے۔
ڈی ایس پی کمل جیت نے میڈیا کو بتایا کہ خاتون ولاگر کو آفیشل سیکرٹ ایکٹ اور قومی سلامتی کو خطرے میں ڈالنے کی دفعات کے تحت گرفتار کیا۔
کمل جیت نے مزید بتایا کہ جیوتی ملہوترا کافی عرصے سے ایک پاکستانی شہری کے ساتھ رابطے میں تھیں اور اسے حساس معلومات بھی فراہم کیں۔
پولیس آفیسر کا مزید کہنا تھا کہ خاتون ولاگر کے موبائل فون اور لیپ ٹاپ سے مشکوک چیزیں بھی برآمد ہوئی ہیں۔
یاد رہے کہ جیوتی ملہوترا کے یوٹیوب پر ساڑھے تین لاکھ اور انسٹاگرام پر ایک لاکھ سے زیادہ فالوورز ہیں۔
انھوں سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر جو ٹریول ویڈیوز شیئر کیں ان میں پاکستان کے دورے کی بھی ویڈیوز ہیں۔ جن میں وہ پاکستانی دکانداروں سے خریداری کرتے اور چائے پیتے نظر آ رہی ہیں۔