
لاس اینجلس(اے ون نیوز)امریکی شہر لاس اینجلس کے جنگلات میں آگ سے اربوں ڈالرز کا نقصان ہو ا ہے،ریاست کیلیفورنیا کے گورنر نے کانگریس سے 40ارب ڈالر کی امداد مانگ لی .
گیون نیوزوم کے مطابق یہ امریکی تاریخ کی سب سے مہنگی قدرتی آفت تھی،گیون نیوزوم کا سپیکر ایوان مائیک جانسن سمیت دیگر قانون سازوں سے خط میں تعاون کا مطالبہ کیا ہے.
لاس اینجلس ٹائمز کے مطابق آتشزدگی سے ہونے والے کل معاشی نقصان کا تخمینہ 250 ارب ڈالر سے تجاوز کرچکا ہے.