
راولا کوٹ(اے ون نیوز)آزاد کشمیر کے شہر راولا کوٹ میں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے آپریشن میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوگئے۔
پولیس کے مطابق قانون نافذ کرنے والے اداروں نے آزاد کشمیر کے ضلع راولا کوٹ کے علاقے حسین کوٹ میں آپریشن کیا۔
پولیس نے بتایا کہ فائرنگ کے تبادلے میں 4 دہشت گرد ہلاک ہوئے۔
پولیس کے مطابق دہشت گردوں کی فائرنگ اور دستی بم حملے میں 2 پولیس اہلکار بھی شہید ہوئے۔