اہم خبریںتازہ تریندنیا

اسرائیل نے ایرانی سرزمین پر موساد کے کمانڈوز کی کارروائیوں کی ویڈیو جاری کر دی

تل ابیب(اے ون نیوز)اسرائیل نے اپنی بدنام زمانہ خفیہ ایجنسی موساد کے جاسوسوں کی ایرانی سرزمین پر کی گئی ایک ملٹری کارروائی کی ویڈیو جاری کی ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق اسرائیلی خفیہ ایجنسی موساد کے کمانڈوز نے ایران کے اندر مقامات پر خفیہ کارروائیاں انجام دیں جس سے اسرائیلی فضائیہ کو حملوں میں مدد ملی۔

موساد نے یہ خفیہ کارروائیاں ایران کے کھلے علاقوں میں سرانجام دیں جن میں زمین سے فضا میں مار کرنے والے ایرانی میزائل سسٹمز کو گائیڈڈ ہتھیاروں سے نشانہ بنانا شامل تھا۔

اسرائیلی خفیہ ایجنسی نے تہران کے قریب ایک خفیہ ڈرون بیس بھی آپریٹ کیا جہاں ایران کے اسرائیل کی جانب بھیجے گئے ڈرونز کو نشانہ بنایا گیا۔

موساد نے اپنی ان خفیہ کارروائیوں کو انجام دینے کے لیے جدید ترین ٹیکنالوجی اور مہارت کا بھرپور استعمال کیا۔

اسرائیلی فوج کی جانب سے جاری کی گئی ان ویڈیوز سے صاف اندازہ ہوتا ہے کہ ایران پر حملہ فوج اور موساد کی مشترکہ منصوبہ بندی کا نتیجہ تھا۔

خیال ظاہر کیا جا رہا ہے کہ موساد کے اس خفیہ آپریشن کے لیے ہتھیاروں سے لیس گاڑیوں اور اسرائیلی کمانڈوز کو ایران اسمگل کیا گیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button