اہم خبریںتازہ تریندنیا

ایران کا اسرائیل پر ایک بار پھر میزائلوں اور ڈرونز سے تباہ کن حملہ

تہران(اے ون نیوز)ایران نے ایک دفعہ پھر اسرائیل کو بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز سے نشانہ بنایا ہے۔

ایرانی میڈیا کے مطابق ایران نے اسرائیل پر میزائلوں اور ڈرونز سے نیا حملہ کردیا ہے۔

رپورٹ کے مطابق ایران نے اسرائیل کے ساحلی شہر حیفہ کو 100 سے زائد بیلسٹک میزائلوں سے نشانہ بنایا ہے جبکہ حملے میں ڈرونز بھی استعمال کیے گئے۔

اسرائیلی میڈیا نے بھی حیفہ اورتامرا بستی میں ایرانی میزائل گرنے کی تصدیق کی ہے۔

اسرائیلی میڈیا کے مطابق میزائلوں حملوں کے سائرنز بجنے کے بعد اسرائیلی شہریوں کو بنکرز میں جانے کی ہدایات دی گئیں ہیں۔

اسرائیلی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایرانی میزائل حملوں کے بعد شمالی اسرائیل میں دھماکوں کی آوازیں سنی گئی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button