اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

دریائے سوات کےکنارے تجاوزات کیخلاف آپریشن، وفاقی وزیرامیر مقام کےہوٹل کی باؤنڈری وال مسمار

سوات(اے ون نیوز)دریائے سوات کے کنارے تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی۔

سانحہ سوات کے بعد دریا کے کنارے تجاوزات کےخلاف آپریشن دوسرے روزبھی جاری رہا۔

ضلعی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ اب تک 26 ہوٹل اور ریسٹورنٹس کے خلاف کارروائی کی جاچکی ہے۔ متاثرہ فیملی نے دریا کےکنارے جس ہوٹل پر ناشتہ کیا تھا وہ ہوٹل بھی گرادیا ہے۔

تجاوزات کے خلاف جاری آپریشن کے دوران وفاقی وزیر امیر مقام کے ہوٹل کی باؤنڈری وال گرادی گئی۔ ہوٹل ملازمین کی مداخلت کے باعث ہوٹل گرانے کا کام روک دیا گیا۔

امیر مقام کا کہنا ہےکہ ان کے پاس بلڈنگ کا این اوسی موجود ہے، ان کا ہوٹل تجاوزات میں نہیں آتا، صوبائی حکومت کی ایما پر میرے ہوٹل کی چار دیواری گرائی گئی۔

انتظامیہ کا کہنا ہےکہ تجاوزات کے خلاف آپریشن کا مقصد سیاحوں کی حفاظت یقینی بنانا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button