جنوبی افریقہ میں نئے تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ملک فاروق کی پاکستانی کمیونٹی سےملاقات

جوہانسبرگ(ندیم شبیر سے)جنوبی افریقہ میں نئے تعینات پاکستانی ہائی کمشنر ملک فاروق کی پاکستانی کمیونٹی سے تعارفی ملاقات،
کمیونٹی کی سرکردہ شخصیات نے جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کو درپیش چیلنجز سے آگا ہ کیا،تفصیلات کے مطابق پاکستانی ہائی کمشنر ملک فاروق نے جنوبی افریقہ میں پاکستانی کمیونٹی کے ساتھ اپنی پہلی تعارفی ملاقات کی.
انہوں نے کمیونٹی کے پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے میں اہم کردار کی تعریف کی، اتحاد کی اپیل کی اور انہیں ان کے مسائل اور خدشات کے حل میں ہائی کمیشنر کے مکمل تعاون کی یقین دہانی کرائی۔
تقریب میں پاکستان ساﺅتھ افریقہ ایسوسی ایشن کے عہدیداران بھی موجود تھے،سینئر ممبراحمد رضا بٹ،راجہ فخر حیات،زاہد افضل چوہان سمیت کمیونٹی نے کثیر تعداد میں شرکت کی،اس موقع پرپاکستان مسلم لیگ ن جنوبی افریقہ کے جنرل سیکرٹری جنرل خالد سلہریا نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا .
انہوں نے پاکستانی ہائی کمشنر کو اپنے بھر پور تعاون کی یقین دہانی کروائی ،انہوں نے کہا کہ جلد ایک نشست رکھی جائے گی جس میں جنوبی افریقہ میں پاکستانیوں کو درپیش مسائل سے ہائی کمشنر کو آگاہ کیا جائے گا۔