اہم خبریںتازہ ترینکھیل

اٹلی کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار سنر ویمبلڈن کے نئے چمپیئن بن گئے

لندن(اے ون نیوز)اٹلی کے عالمی نمبر ایک ٹینس اسٹار جینک سنر نے ویمبلڈن کے فائنل میں دفاعی چمپئین کارلوس الکاریز کو شکست دے کر ٹائٹل حاصل کرلیا۔

لندن میں کھیلے گئے ویمبلڈن کے فائنل میں اسپین سے تعلق رکھنے والے دفاعی چمپیئن کارلوس الکاریز اور جینیک سنر نے زبردست مقابلے کے بعد شکست دے کر پہلی مرتبہ ویمبلڈن ٹائٹل جیت لیا۔

جینک سنر نے الکاریز کو فائنل میں 6-4، 4-6، 4-6 اور 4-6 سے شکست دی۔

اطالوی اسٹار کی اس جیت کے ساتھ کیریئر میں گرینڈسلیمز کی تعداد 4 ہوگئی ہے، اس سے قبل 2024 اور 2025 میں آسٹریلین اوپن اور 2024 میں یو ایس اوپن کا ٹائٹل حاصل کیا تھا۔

عالمی نمبر ایک 23 سالہ جینیک سنر نے 2024 ٹور فائنلز بھی جیت لیا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button