پی ٹی آئی کے صحت کارڈ سے خیبرپختونخوا کے اکثر شہری مطمئن، سروے نتائج جاری

پشاور(اے ون نیوز)گیلپ پاکستان کے نئے سروے میں پی ٹی آئی کے صحت کارڈ سے خیبرپختونخوا کے اکثر شہری مطمئن نظر آئے۔
سروے نتائج کے مطابق 83 فیصد افراد نے صحت کارڈ سے غریب افراد کی طبی سہولیات تک رسائی بہتر ہونے کا کہا، مطمئن افراد کی شرح اپوزیشن جماعتوں میں بھی زیادہ نظر آئی۔
سروے میں نوجوانوں کو حکومتی معاملات میں کردار ادا کرنے کا موقع دینےکو بھی 70 فیصد نے سراہا، جبکہ 69 فیصد نے حکومتی فیصلہ سازی میں نوجوانوں کوحصہ بنانے پر صوبائی حکومتی کی تعریف کی۔
اس کے برعکس نوجوانوں کے تربیتی پروگرام کی افادیت سے مطمئن افراد کی شرح پر رائے عامہ بٹی ہوئی نظرآئی، 46 فیصد نے خیبرپختونخوا حکومت کے نوجوانوں کےلیے پروگراموں کو مؤثر جبکہ 35فیصد نے غیر موثر کہا۔
ہنرمند افراد کے تربیتی پروگراموں سے بھی 52 فیصد افراد مطمئن نظرآئے، جبکہ 37 فیصد نے غیر مطمئن ہونے کا کہا، معذوروں کو حقوق دلوانے میں صوبائی حکومت کی کارکردگی کو 55 فیصد نے اچھا کہا لیکن 52 فیصد نے معذور وں کو تعلیم اور روزگارکے مساوی مواقعوں کی فراہمی میں صوبائی حکومت کو ناکام کہا۔