اہم خبریںپاکستانتازہ ترینخیبر پختونخواہ

40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں 8 اہم ملزمان گرفتار

پشاور(اے ون نیوز)قومی احتساب بیورو (نیب) کی جانب سے 40 ارب روپے کے کوہستان میگا کرپشن سکینڈل میں 8 اہم ملزمان کی گرفتاری نے صوبے کی تاریخ کے سب سے بڑے مالیاتی فراڈ کو بے نقاب کر دیا۔

گرفتار ملزمان میں 2 سرکاری افسران، 2 بینکرز اور 4 ٹھیکیدار شامل ہیں۔

ملزمان پر جعلی چیکوں کی منظوری، منی لانڈرنگ، اور بے نامی اکاؤنٹس کے ذریعے اربوں روپے کی خردبرد کا الزام ہے۔ڈسٹرکٹ اکاؤنٹ آفیسر شفیق الرحمان قریشی کو مرکزی کردار قرار دیا گیا ہے۔

نیب نے 73 بینک اکاؤنٹس منجمد کر کے 5 ارب روپے، غیر ملکی کرنسی، اور 3 کلوگرام سونا برآمد کیا۔77 لگژری گاڑیاں ضبط کی گئیں جن کی مالیت 94 کروڑ روپے سے زائد ہے۔

109 جائیدادیں بھی ضبط کی گئیں جن کی مالیت 17 ارب روپے سے زائد ہے، جن میں مکانات، فلیٹس، کمرشل پلازے، فارم ہاؤسز اور زرعی اراضی شامل ہے۔

یہ اسکینڈل نہ صرف مالیاتی بدعنوانی کی سنگینی کو ظاہر کرتا ہے بلکہ اس بات کی بھی نشاندہی کرتا ہے کہ کس طرح جعلی ترقیاتی منصوبوں کے ذریعے عوامی وسائل کا غلط استعمال کیا گیا۔ نیب کی تحقیقات ابھی جاری ہیں اور مزید گرفتاریوں کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button