
کوئٹہ(اے ون نیوز)بلوچستان نیشنل پارٹی (بی این پی) کے سربراہ اور معروف سیاستدان سردار اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روک دیا گیا۔
ذرائع کے مطابق اختر مینگل کو دبئی جانے والی نجی ایئرلائن کی پرواز سے آف لوڈ کیا گیا، کیونکہ ان کا نام پرویژنل نیشنل آئیڈنٹیفکیشن لسٹ (PNIL) میں شامل تھا۔
ایف آئی اے حکام کے مطابق امیگریشن چیک کے دوران نام PNIL میں موجود ہونے کی بنا پر انہیں پرواز سے اتارا گیا۔
اس معاملے پر ردعمل دیتے ہوئے اختر مینگل نے کہا کہ:
"میں دبئی جا رہا تھا، امیگریشن عملے نے مجھے آگاہ کیا کہ میرا نام PNIL میں ہے، اس لیے مجھے آف لوڈ کر دیا گیا۔”
واقعے پر بی این پی کے رہنماؤں آغا حسن اور غلام نبی مری نے شدید ردعمل کا اظہار کیا اور کہا کہ:
"اختر مینگل کو بیرون ملک سفر سے روکنا غیر قانونی اور غیر آئینی ہے، وہ اب بھی قومی اسمبلی کے رکن ہیں، ان کا استعفیٰ منظور نہیں ہوا۔”