اہم خبریںبلوچستانپاکستانتازہ ترین

بلوچستان میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 شدت پسند ہلاک

پہرود (اے ون نیوز)سیکیورٹی فورسز نے بلوچستان کے علاقے پہرود میں انسداد دہشت گردی کی کارروائی کرتے ہوئے ایک شدت پسند تنظیم کے 4 دہشتگردوں کو ہلاک کر دیا۔ یہ آپریشن 19 اور 20 جولائی کی درمیانی شب خفیہ اطلاعات پر کیا گیا۔

حکام کے مطابق، کارروائی کے دوران شدت پسندوں سے اسلحہ، گولہ بارود اور ایک مخصوص جھنڈا برآمد ہوا، جو ان کے گروہ کی شناخت ظاہر کرتا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے علاقے کو مکمل طور پر گھیرے میں لے کر کلیئرنس آپریشن بھی شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق، ہلاک کیے گئے شدت پسند حالیہ مہینوں میں متعدد حملوں میں ملوث تھے جن میں بے گناہ شہریوں کو نشانہ بنایا گیا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ایسے عناصر کو کسی صورت برداشت نہیں کیا جائے گا، اور ان کے سہولت کاروں کے خلاف بھی بھرپور کارروائی کی جائے گی۔

سیکیورٹی اداروں کی بروقت کارروائی سے علاقے میں خوف و ہراس کی فضا کم ہوئی ہے جبکہ عوام نے فورسز کے کردار کو سراہا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button