اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

جمہوری نظام ہی بہتر، فوجی یا ٹیکنوکریٹ نظام ناقابلِ قبول، تازہ سروے

پاکستانی عوام کا جمہوریت پر بھروسہ، 89 فیصد نے حمایت کی – نیا سروے

اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستانی عوام نے ایک بار پھر جمہوریت پر اپنے بھرپور اعتماد کا اظہار کیا ہے۔

انسٹیٹیوٹ فار پبلک اوپینیئن ریسرچ (IPOR) کے تازہ ترین سروے کے مطابق، 89 فیصد پاکستانیوں نے جمہوریت کو پاکستان کی ترقی اور استحکام کے لیے ناگزیر قرار دیا ہے۔

جمہوریت سے متعلق اہم نتائج:
89٪ افراد کا ماننا ہے کہ جمہوریت پاکستان کی ترقی اور سلامتی کے لیے ضروری ہے۔
65٪ افراد نے جمہوری نظام کو پاکستان کے لیے سب سے بہتر قرار دیا۔
19٪ نے اسلامی نظام، 10٪ نے فوجی زیر قیادت نظام، اور 1٪ نے ٹیکنوکریٹ نظام کی حمایت کی۔
54٪ افراد موجودہ جمہوری نظام سے غیرمطمئن نظر آئے، جب کہ 43٪ نے اطمینان کا اظہار کیا۔

فوجی مداخلت پر رائے:
42٪ پاکستانیوں نے کہا کہ فوجی مداخلت ملک کے لیے نقصان دہ ہے۔
21٪ افراد نے کہا کہ فوجی مداخلت سیاسی نظام کو مضبوط بنانے میں کردار ادا کر سکتی ہے۔
انسٹیٹیوٹ کے مطابق، سروے کا مقصد عوامی رجحانات کا تجزیہ کرنا اور جمہوری نظام کی افادیت پر عوامی اعتماد کو جانچنا تھا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button