اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

مریم نواز سیلاب متاثرین کو میک اپ کا سامان،بچوں کی بجانے والی سیٹیاں دے کر چلتی بنیں

ننکانہ صاحب ( اے ون ٹی وی) وزیر اعلی ٰ پنجاب مریم نواز کے دورہ ننکانہ صاحب کے دوران سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کی تقسیم ،خواتین امدادی سامان کے بیگز میں آٹا،چینی اور گھی کی بجائے غیر معیاری کپڑے ،میک اپ کا سامان اور بچوں کیلئے سیٹیاں نکلنے پر ششدررہ گئیں۔

وزیر اعلیٰ کے جاتے ہی سرکاری ملازمین نے سامان آپس میں بانٹ لیا تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ننکانہ صاحب کے نواحی گاﺅں ڈفر کھوکھراں میں بارش سے متاثرہ افراد میں امدادی سامان کی تقسیم کی گئی، تاہم یہ عمل متاثرین کے لیے ریلیف کے بجائے اضطراب کا باعث بن گیا۔

امدادی سامان کے معیار اور نوعیت پر شدید تحفظات کا اظہار کرتے ہوئے متاثرہ خواتین سراپا احتجاج بن گئیں۔خواتین کا کہنا تھا کہ امدادی بیگز میں نہ تو آٹا، چینی اور گھی جیسی بنیادی غذائی اشیاءموجود تھیں اور نہ ہی روزمرہ کی دیگر ضروریات کا خیال رکھا گیا۔

ان کے مطابق بعض بیگز میں ناقص کپڑے، میک اپ کا سامان اور بچوں کی بجانے والی سیٹیاں تک موجود تھیں، جنہیں دیکھ کر انہیں شدید مایوسی ہوئی۔ کئی خواتین صبح سے قطار میں کھڑی رہنے کے باوجود خالی ہاتھ واپس لوٹ گئیں۔

عینی شاہدین کے مطابق جیسے ہی وزیراعلیٰ کا قافلہ روانہ ہوا، سرکاری اہلکاروں نے بچا ہوا امدادی سامان آپس میں بانٹنا شروع کر دیا۔ اس دوران احتجاج کرنے والی خواتین کو پولیس اہلکاروں نے نہ صرف دھکے دیے بلکہ بدسلوکی بھی کی، جس پر وہاں موجود افراد مشتعل ہو گئے۔متاثرین کا کہنا ہے کہ "ہمارے گھروں کی چھتیں اور دیواریں گر چکی ہیں، فصلیں زیرِ آب آ چکی ہیں۔

ہم بے یار و مددگار ہو چکے ہیں مگر حکومت کی جانب سے صرف تسلیاں دی جا رہی ہیں، عملی مدد کہیں نظر نہیں آ رہی۔سیلاب زدگان نے حکومت پنجاب سے مطالبہ کیا ہے کہ امدادی سامان کی تقسیم شفاف طریقے سے کی جائے اور متاثرین کو فوری طور پر بنیادی غذائی اشیاء فراہم کی جائیں، تاکہ وہ اپنی زندگی کا پہیہ دوبارہ چلا سکیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button