
راولپنڈی (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے رہنما بشارت راجہ کو راولپنڈی میں گرفتار کر لیا گیا ہے۔
ذرائع کے مطابق بشارت راجہ این اے 55 کیس کی سماعت کے لیے الیکشن ٹریبونل راولپنڈی پہنچے تھے، جہاں پولیس نے انہیں حراست میں لے کر تھانہ نیو ٹاؤن منتقل کر دیا۔
گرفتاری کے بعد بشارت راجہ نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ان کے تمام مقدمات میں ضمانتیں کنفرم ہیں اور وہ ایسے اوچھے ہتھکنڈوں سے خوفزدہ نہیں ہوں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ سیاسی انتقام کا نشانہ بنایا جا رہا ہے، لیکن وہ اپنی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
پولیس کی جانب سے گرفتاری کی وجوہات تاحال سامنے نہیں آ سکیں۔