
اسلام آباد (اے ون نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے بانی چیئرمین عمران خان کے دونوں بیٹے، سلمان اور قاسم، پاکستان آنے والے ہیں۔ پارٹی قیادت نے ان کی آمد کی تصدیق کر دی ہے، تاہم قیام اور ملاقات کی تفصیلات فی الحال منظر عام پر نہیں لائی گئیں۔
علیمہ خان، سلمان اکرم راجہ، اور بیرسٹر علی ظفر نے میڈیا سے گفتگو میں بتایا کہ دونوں بیٹے اپنے والد سے ملاقات کے لیے اسلام آباد ہائیکورٹ سے رجوع کر رہے ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ملاقات ان کا آئینی حق ہے، اور وہ اس میں کسی قانونی رکاوٹ کو برداشت نہیں کریں گے۔