اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، تین دہشت گرد ہلاک، دو جوان شہید

مستونگ(اے ون نیوز)بلوچستان کے ضلع مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے خفیہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے تین دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا جبکہ ایک میجر اور ایک سپاہی جام شہادت نوش کر گئے۔

آئی ایس پی آر کے مطابق یہ آپریشن بھارتی حمایت یافتہ دہشت گرد گروہ "فتنہ الہندستان” کی موجودگی کی اطلاع پر کیا گیا۔ فورسز نے دہشت گردوں کے خفیہ ٹھکانے کو نشانہ بنایا، جس کے نتیجے میں زور دار فائرنگ کا تبادلہ ہوا۔

اس دوران میجر زید سلیم جو فرنٹ لائن پر دستے کی قیادت کر رہے تھے، بہادری سے لڑتے ہوئے شہید ہو گئے۔ ان کے ساتھ سپاہی نظم حسین نے بھی جان کا نذرانہ دے کر دشمن کے ناپاک عزائم ناکام بنا دیے۔

پاک فوج نے اعلان کیا ہے کہ علاقے میں کلیئرنس اور سینیٹائزیشن آپریشن جاری ہے تاکہ ممکنہ طور پر موجود دیگر دہشت گردوں کو بھی ختم کیا جا سکے۔ ترجمان نے کہا کہ سیکیورٹی فورسز دہشت گردی کے خاتمے کے لیے ہر محاذ پر پرعزم ہیں۔

وزیرِاعظم محمد شہباز شریف نے شہداء کو زبردست خراج تحسین پیش کیا اور کہا کہ:”ہمارے سپاہی قوم کے ہیرو ہیں، جو ہر خطرے کے سامنے سیسہ پلائی دیوار بن کر کھڑے ہوتے ہیں۔”

انہوں نے شہداء کے درجات کی بلندی کی دعا کی اور لواحقین سے ہمدردی کا اظہار کیا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button