اہم خبریںتازہ ترینشوبز

بھارت میں غیر اخلاقی مواد پر معروف یوٹیوبر محمد عامر گرفتار

نئی دہلی (ویب ڈیسک) – بھارت میں غیر اخلاقی اور گالیوں پر مبنی ویڈیوز بنانے پر معروف یوٹیوبر محمد عامر کو پولیس نے حراست میں لے لیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق یوپی (اترپردیش) کے شہر مرادآباد میں پولیس نے محمد عامر کو ایک شہری کی شکایت پر گرفتار کیا، جس میں الزام لگایا گیا کہ انہوں نے ہندو مذہبی لباس پہن کر نازیبا اور گالم گلوچ پر مبنی ویڈیو بنائی۔

شکایت کنندہ امان ٹھاکر کا مؤقف ہے کہ اس قسم کے مواد سے مذہبی جذبات مجروح ہوتے ہیں۔ پولیس کے مطابق یوٹیوبر پر سوشل میڈیا پلیٹ فارمز پر غیر اخلاقی اور اشتعال انگیز مواد کی تشہیر کے الزامات بھی عائد کیے گئے ہیں۔

محمد عامر بھارت کے مقبول ترین یوٹیوبرز میں شمار ہوتے ہیں۔ ان کے انسٹاگرام پر 50 لاکھ سے زائد فالوورز جبکہ یوٹیوب پر بھی 50 لاکھ سبسکرائبرز موجود ہیں۔ ان کی ویڈیوز نوجوان طبقے میں خاصی مقبول ہیں، مگر حالیہ ویڈیوز پر شدید عوامی اور قانونی ردعمل سامنے آیا ہے۔

فی الحال پولیس نے تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے اور مزید قانونی کارروائی جاری ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button