اہم خبریںتازہ ترینکھیل

شبمن گل کا کارنامہ: انگلینڈ کے خلاف سیریز میں محمد یوسف کا 19 سالہ ریکارڈ توڑ دیا

مانچسٹر (ویب ڈیسک) – بھارتی ٹیسٹ ٹیم کے کپتان شبمن گل نے انگلینڈ کے خلاف جاری ٹیسٹ سیریز میں شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے پاکستان کے عظیم بلے باز محمد یوسف کا 19 سال پرانا ریکارڈ توڑ دیا۔

سیریز کے چوتھے ٹیسٹ کی دوسری اننگز میں شبمن گل نے 103 رنز کی اننگز کھیلی اور تجربہ کار بیٹر کے ایل راہول کے ساتھ 181 رنز کی قیمتی شراکت قائم کی۔ بھارت نے انگلینڈ کے 669 رنز کے جواب میں نہ صرف خسارہ ختم کیا بلکہ برتری بھی حاصل کی۔

شبمن گل کی 238 گیندوں پر مشتمل اننگز میں 12 چوکے شامل تھے۔ اس کارکردگی کے ساتھ وہ ایک ٹیسٹ سیریز میں انگلینڈ کے خلاف سب سے زیادہ رنز بنانے والے ایشیائی بیٹر بن گئے ہیں۔

محمد یوسف کا ریکارڈ ختم
پاکستان کے سابق کپتان محمد یوسف نے 2006 میں انگلینڈ کے خلاف 4 ٹیسٹ میچز کی 7 اننگز میں 631 رنز بنا کر ایشیائی کھلاڑیوں میں سب سے زیادہ رنز کا ریکارڈ قائم کیا تھا۔ ان کی اوسط 90.14 رہی اور اننگز میں ایک ڈبل سنچری سمیت تین سنچریاں شامل تھیں۔

شبمن گل نے حالیہ سیریز میں اس ریکارڈ کو پیچھے چھوڑتے ہوئے 700 سے زائد رنز اسکور کیے، جن میں ایک ڈبل سنچری اور تین سنچریاں شامل ہیں۔ ان کا سب سے بڑا انفرادی اسکور 269 رنز رہا۔

دیگر نمایاں بیٹرز
راہول ڈریوڈ (2002): 602 رنز
ویرات کوہلی (2018): 593 رنز
سنیل گواسکر (1979): 542 رنز

شبمن گل اب بھارت کی جانب سے کسی بھی ٹیسٹ سیریز میں سب سے زیادہ رنز بنانے کے ریکارڈ کے قریب پہنچ گئے ہیں، جو سنیل گواسکر نے 1978 میں ویسٹ انڈیز کے خلاف 732 رنز بنا کر قائم کیا تھا۔

اس کے علاوہ، شبمن گل نے بھارتی کپتان کی حیثیت سے ویرات کوہلی کا بھی ریکارڈ توڑ دیا ہے، جنہوں نے ایک سیریز میں 655 رنز بنائے تھے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button