اہم خبریںتازہ تریندنیا

’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی کے بعد بھارت کا نیا فریب، ’’آپریشن مہادیو‘‘ کے نام پر فیک انکاؤنٹرز کا سلسلہ شروع

لاہور (اے ون نیوز) بھارت کی جانب سے ’’آپریشن سندور‘‘ کی ناکامی چھپانے کے لیے ایک اور خطرناک سازش بے نقاب ہو گئی۔ سکیورٹی ذرائع کے مطابق بھارت نے ’’آپریشن مہادیو‘‘ کے نام سے نیا خفیہ فوجی منصوبہ شروع کیا ہے، جس کے تحت مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز کا نیا سلسلہ جاری ہے، اور ان کارروائیوں میں پاکستانی قیدیوں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔

ذرائع نے بتایا ہے کہ بھارتی حکام مختلف جیلوں میں قید پاکستانیوں کو جبراً حراست میں رکھ کر قتل کر رہے ہیں اور انہیں سرحد پار دہشت گرد ظاہر کر کے بھارتی میڈیا پر پیش کیا جا رہا ہے۔ ’’آپریشن مہادیو‘‘ کا اصل مقصد تحریک آزادی کو دبانا اور اندرون ملک مودی حکومت کی سیاسی ساکھ کو بحال کرنا ہے۔

رپورٹ میں مزید انکشاف کیا گیا ہے کہ 24 اپریل کو آزاد کشمیر کے دو شہری محمد فاروق اور محمد دین کو غلطی سے سرحد پار کرنے پر انکاؤنٹر کے نام پر قتل کر دیا گیا تھا۔ اسی طرز پر مزید 723 پاکستانی بھارتی جیلوں میں قید ہیں، جبکہ 56 پاکستانیوں کو بھارتی خفیہ ایجنسیاں غیر قانونی طور پر حراست میں رکھے ہوئے ہیں۔

بھارتی میڈیا کو ان انکاؤنٹرز کی تصاویر اور ویڈیوز پہلے سے فراہم کی جاتی ہیں تاکہ عالمی سطح پر جھوٹا بیانیہ بنایا جا سکے۔ سکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ بھارت ان قیدیوں کو پاکستان مخالف بیانات دلوانے اور اعترافی ویڈیوز ریکارڈ کرانے کے لیے بھی استعمال کر سکتا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں فیک انکاؤنٹرز کی بھارتی فوج کی تاریخ پہلے ہی بدنام ہے، اور ’’آپریشن مہادیو‘‘ اسی تسلسل کا نیا باب ہے۔ بھارت کی ان حرکتوں نے ایک بار پھر انسانی حقوق کی عالمی تنظیموں کو سوالیہ کٹہرے میں لا کھڑا کیا ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button