
اسلام آباد(اے ون نیوز)راولپنڈی اور اسلام آباد میں وقفے وقفے سے بارش کے بعد اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ کی چھت ایک بار پھر ٹپک پڑی۔
ائیرپورٹ انتظامیہ نے لاؤنج میں ٹپکتی چھت کے نیچے بالٹیاں رکھ دیں ہیں۔انٹرنیشنل اور ڈومیسٹک آرائیول لاؤنج میں مسافروں کو مشکلات کا سامنا ہے۔
ترجمان واسا کے مطابق جڑواں شہروں میں اب تک 60 ملی میٹر سے زائد بارش ریکارڈ کی گئی ہے۔
ترجمان کا کہنا ہےکہ نشیبی علاقوں میں ٹیمیں ہیوی مشینری کی مدد سے نکاسی آب میں مصروف ہیں، نالہ لئی اور شہر بھر کے نالوں کی مانیٹرنگ کی جارہی ہے۔