اہم خبریںپاکستانپنجابتازہ ترین

قصور،بچی کیساتھ نازیاب حرکات کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار

قصور(اے ون نیوز) بچی کیساتھ نازیاب حرکات کرنیوالا ملزم زخمی حالت میں گرفتار، ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں معصوم بچی کے گھر پہنچ گئے۔

تفصیل کے مطابق گرفتار ہونے والے ملزم نے تین روز قبل تھانہ اے ڈویژن کی حدود شاہ عنایت کالونی قصور میں گلی میں کھیلتی ہوئی ننھی بچی کیساتھ نازیبا حرکات کی تھیں۔

جس کی فوٹیج سوشل میڈیا پرآنے پر ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں نے نوٹس لیتے ہوئے ایس ایچ او آصف جاوید خاں کو ملزم کو 24گھنٹے میں گرفتار کرنے کا ٹاسک سونپا۔

گذشتہ شب ایک ملزم دوران واردات دھنپت روڈ پر عوام کے ہتھے چڑھا تو پولیس اطلاع ملنے پر موقع پر پہنچی۔ ملزم نے گرفتاری سے بچنے کیلئے اڑیسہ ہوا پسٹل نکالا تو فائر ملزم کے عضو تناسل پر لگا جس کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا گیا۔

گرفتار ملزم کی شناخت ناصر وٹو سکنہ اوکاڑہ کے نام سے ہوئی جو کھارہ روڈ پر گھر کی تعمیر پر مزدوری کر رہا تھا۔ تھانہ اے ڈویژن پولیس نے ملزم کو برائے علاج معالجہ بابابلھے شاہ ڈسٹرکٹ ہسپتال قصور میں منتقل کر دیا ہے۔

ڈی پی او قصور محمد عیسیٰ خاں نے متاثرہ بچی کے گھر پہنچ کر سر پر شفقت کا ہاتھ رکھا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔ شہری نے فوری انصاف کی فراہمی پر وزیر اعلیٰ پنجاب اور پنجاب پولیس کا شکریہ ادا کیا۔

ڈی پی اوقصور محمدعیسیٰ خاں نے کہاکہ وزیر اعلیٰ پنجاب کے ویژن کے مطابق خواتین اور معصوم بچوں کیساتھ جنسی زیادتی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button