
ممبئی(اے ون نیوز)بھارتی فلم انڈسٹری کے معروف اداکار سلمان خان ایک مرتبہ پھر سوشل میڈیا کی زینت بن گئے، مگر اس بار معاملہ کسی فلم یا تنازع کا نہیں بلکہ ان کے باڈی گارڈ شیرا کے ساتھ مبینہ شادی کا ہے۔
حال ہی میں سوشل میڈیا پر ایک پوسٹ وائرل ہوئی جس میں دعویٰ کیا گیا کہ سلمان خان نے اپنے دیرینہ باڈی گارڈ گرپیت سنگھ عرف "شیرا” سے خفیہ طور پر شادی کر لی ہے۔ مذکورہ پوسٹ میں دونوں کی ایک تصویر بھی شامل تھی جس میں وہ بظاہر خوشگوار موڈ میں نظر آ رہے تھے۔
اداکار و ہدایتکار یاسر حسین نے اس افواہ پر ردعمل دیتے ہوئے اپنی انسٹاگرام اسٹوری میں لکھا: "امید ہے یہ خبر جعلی ہو”۔ اس تبصرے کے بعد سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے ان پر تنقید کا سلسلہ شروع ہوگیا۔
صارفین کی رائےایک صارف نے لکھا: "ایسی باتیں کرنا مناسب نہیں”دوسرے نے کہا: "کبھی مثبت بات بھی کر لیا کریں”
اصل حقیقت کیا ہے؟
تحقیق کے مطابق یہ افواہ ایک مزاحیہ انسٹاگرام پیج @balance_singhh سے شروع ہوئی، جہاں ایک طنزیہ پوسٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ سلمان خان نے شیرا سے شادی کرلی ہے۔ تاہم پوسٹ کے نیچے واضح طور پر درج تھا کہ یہ محض ایک "میم” ہے اور اس کی کوئی حقیقت نہیں۔
بہت سے صارفین نے اس پوسٹ کو بغیر تحقیق شیئر کیا جس سے یہ افواہ پھیلتی چلی گئی۔
سلمان خان اور شیرا کی شادی کی خبریں بے بنیاد اور طنزیہ مزاح پر مبنی تھیں جنہیں سنجیدگی سے لینا درست نہیں۔ سوشل میڈیا پر وائرل ہونے والی ہر خبر پر یقین کرنے سے پہلے تحقیق ضروری ہے۔