
راولپنڈی (اے ون ٹی وی نیوز) پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان نے واضح طور پر کہا ہے کہ اُن کے بیٹے قاسم اور سلیمان پاکستان نہیں آئیں گے، اور نہ ہی کسی قسم کی احتجاجی سرگرمی میں حصہ لیں گے۔
اڈیالہ جیل میں صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کے دوران عمران خان کا کہنا تھا کہ اُن کے دونوں بیٹے کسی احتجاجی تحریک کی قیادت نہیں کریں گے، اور نہ ہی ایسی کسی مہم میں شامل ہوں گے۔
یاد رہے کہ حالیہ دنوں میں یہ خبریں گردش کر رہی تھیں کہ قاسم اور سلیمان اپنے والد کی رہائی کے لیے شروع ہونے والی ممکنہ تحریک میں شرکت کے لیے پاکستان آئیں گے۔ بعض پی ٹی آئی رہنماؤں نے بھی اس حوالے سے دعوے کیے تھے۔
تاہم عمران خان کے حالیہ بیان سے واضح ہو گیا ہے کہ وہ اپنے بچوں کو سیاسی سرگرمیوں سے دور رکھنا چاہتے ہیں۔