اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

بابوسر سیلاب ،خاتون اینکر کی گاڑی مل گئی

بابو سر(اے ون نیوز)گلگت بلتستان کی سیاحت کو خصوصی طور پر پروموٹ کرنے والی خیبر اور کے ٹو نیوز کی اینکر و رپورٹر خاتون، جو حالیہ دنوں بابوسر تھک کے مقام پر سیلابی ریلے کے دوران لاپتہ ہو گئی تھیں ان کی گاڑی بالآخر چلاس کے علاقے میں ملی ہے۔

گاڑی کے ساتھ ان کا پرس اور دیگر ذاتی اشیاء بھی برآمد ہوئے ہیں، تاہم افسوسناک طور پر ابھی تک ان کی لاش نہیں مل سکی۔

یہ وہی خاتون تھیں جو گلگت بلتستان کی خوبصورتی، مہمان نوازی اور ثقافت کو میڈیا کے ذریعے دنیا تک پہنچا رہی تھیں۔ ایک روشن چہرہ، ایک پرخلوص آواز جو پہاڑوں کی بلندیوں اور دریاؤں کے حسن کو پوری محبت سے دنیا کو دکھاتی تھیں۔

یاد رہے کچھ دن پہلےگلگت بلتستان کے علاقے بابوسر میں خوفناک سیلابی ریلے نے کئی قیمتی جانیں نگل لیں، جن میں نجی ٹی وی چینل خیبر نیوز کی معروف اینکر شبانہ لیاقت اپنے شوہر اور تین بچوں سمیت جاں بحق ہو گئیں۔

ترجمان حکومت گلگت بلتستان فیض اللہ کے مطابق شبانہ لیاقت اور ان کا خاندان بابوسر ٹاپ کے قریب سیاحتی دورے پر تھا کہ اچانک آنے والے سیلابی ریلے کی زد میں آ گیا۔ عینی شاہدین نے بتایا کہ 10 سے 15 سیاح اس قدرتی آفت کی لپیٹ میں آئے۔

ترجمان نے مزید بتایا کہ اب تک 7 افراد کی لاشیں نکالی جا چکی ہیں جبکہ لاپتا افراد کی تلاش کے لیے سرچ اینڈ ریسکیو آپریشن جاری ہے۔ اس کام میں ڈرونز، سراغ رساں کتوں اور مختلف اداروں کی مدد لی جا رہی ہے۔

https://x.com/GBTourism_/status/1950263276555661457

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button