
رحیم یار خان (اے ون نیوز)چولستان کے علاقے ہیڈ فرید میں دل دہلا دینے والا واقعہ سامنے آیا ہے جہاں مبینہ طور پر ایک بااثر زمیندار نے فصل میں داخل ہونے پر 2 اونٹنیوں کو کلہاڑیوں کے وار کرکے ہلاک کر دیا۔
متاثرہ چرواہے عبدالخالق نے الزام عائد کیا ہے کہ اس کی اونٹنیاں بے قصور تھیں اور بااثر افراد نے انہیں بے دردی سے قتل کیا۔ متاثرہ شخص کا کہنا تھا کہ یہ ان کا ذریعہ معاش تھا جسے بے رحمی سے چھینا گیا۔
پولیس ترجمان کے مطابق واقعہ تین روز قبل پیش آیا۔ نامزد ملزمان پہلے ہی عبوری ضمانت حاصل کر چکے ہیں، تاہم پولیس کی جانب سے مزید تفتیش جاری ہے۔
متاثرہ خاندان نے اعلیٰ حکام سے انصاف اور واقعے میں ملوث عناصر کے خلاف سخت کارروائی کا مطالبہ کیا ہے۔