اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

5 اگست احتجاج سے قبل پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے، گرفتاریوں کا آغاز

لاہور (اے ون نیوز)تحریک انصاف کی جانب سے 5 اگست کو اعلان کردہ احتجاج سے قبل لاہور میں کشیدگی بڑھ گئی ہے، پولیس نے پی ٹی آئی رہنماؤں کے گھروں پر چھاپے مارنے اور گرفتاریوں کا سلسلہ شروع کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق شاہدرہ میں پی ٹی آئی کے سینئر رہنما اکمل خان باری کے گھر پر چھاپہ مارا گیا، تاہم وہ موقع سے فرار ہو گئے۔ پولیس نے ان کے بھائی محمود اللہ خان کو گرفتار کر لیا ہے۔

اکمل خان باری نے بیان میں کہا ہے کہ حکومت پرامن احتجاج سے خوفزدہ ہو چکی ہے اور ریاستی طاقت کے استعمال سے تحریک کو دبانے کی کوشش کر رہی ہے۔ ان کے بقول نگران حکومت کا رویہ جمہوری روایات کے منافی ہے۔

پی ٹی آئی ذرائع کا کہنا ہے کہ 5 اگست کو لاہور سمیت دیگر شہروں میں کارکنان پرامن احتجاج میں شرکت کریں گے اور آئینی حقوق کے لیے آواز بلند کریں گے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button