اہم خبریںتازہ تریندنیا

بھارت روسی تیل خریدتا رہا تو ٹیرف بڑھے گا، ٹرمپ کا سخت انتباہ

واشنگٹن (اے ون نیوز) امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے خبردار کیا ہے کہ بھارت اگر روس سے سستے داموں پیٹرول خریدنے کا عمل بند نہ کرے تو امریکا بھارت پر عائد درآمدی ٹیرف میں نمایاں اضافہ کر دے گا۔

صدر ٹرمپ نے سوشل میڈیا بیان میں کہا کہ بھارت روسی پیٹرول نہ صرف خرید رہا ہے بلکہ اسے عالمی منڈی میں فروخت کر کے بڑا منافع بھی حاصل کر رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت کی روس کے ساتھ قربتیں، دفاعی معاہدے اور توانائی کے شعبے میں بڑھتے تعلقات امریکا کو اپنی تجارتی پالیسی دوبارہ سوچنے پر مجبور کر رہے ہیں۔

صدر ٹرمپ کا کہنا تھا کہ بھارت کو اس بات کی کوئی پروا نہیں کہ روسی افواج یوکرین میں کیا کر رہی ہیں، اس لیے وہ بھارت پر ٹیرف میں مزید اضافہ کرنے جا رہے ہیں۔

یاد رہے کہ پچھلے ہفتے امریکا نے بھارت پر 25 فیصد ٹیرف عائد کیا تھا تاہم آج کے بیان میں مزید اضافے کی مخصوص شرح نہیں بتائی گئی۔

ٹرمپ کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارت کی تجارتی پالیسیز "غیر معمولی طور پر سخت اور تکلیف دہ” ہیں، اور غیر مالیاتی تجارتی رکاوٹیں امریکا کے لیے بڑا مسئلہ بن چکی ہیں۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button