
اسلام آباد (اے ون نیوز)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے 9 مئی 2023 کے واقعات سے متعلق فیصل آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت کی جانب سے سنائی گئی سزاؤں کی بنیاد پر پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) اور سنی اتحاد کونسل کے 9 ارکانِ پارلیمنٹ کو نااہل قرار دے دیا ہے۔
نااہل قرار دیے گئے افراد میں سینیٹ میں قائد حزبِ اختلاف شبلی فراز، قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر عمر ایوب، زرتاج گل، صاحبزادہ حامد رضا، اور دیگر شامل ہیں۔ الیکشن کمیشن کی جانب سے باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا ہے جس کے مطابق ان ارکان کی نشستیں خالی قرار دی گئی ہیں۔
خالی قرار دی گئی نشستیں
سینیٹ
شبلی فراز (خیبرپختونخوا)
قومی اسمبلی
عمر ایوب (NA-18 ہری پور)
رائے حیدر علی خان (NA-96 فیصل آباد)
صاحبزادہ حامد رضا (NA-104 فیصل آباد)
رائے حسن نواز (NA-143 ساہیوال)
زرتاج گل (NA-185 ڈیرہ غازی خان)
پنجاب اسمبلی
محمد انصر اقبال (PP-73 سرگودھا)
جنید افضل ساہی (PP-98 فیصل آباد)
رائے محمد مرتضیٰ اقبال (PP-203 ساہیوال)
الیکشن کمیشن کا کہنا ہے کہ ان تمام نشستوں کو انسداد دہشتگردی عدالت کے فیصلے کے مطابق خالی قرار دیا گیا ہے۔
ضمنی انتخاب میں رکاوٹ
الیکشن کمیشن نے مزید بتایا کہ NA-175 میں ہونے والا ضمنی انتخاب فی الحال لاہور ہائیکورٹ کے حکم کے باعث روک دیا گیا ہے، اور اس بابت باضابطہ نوٹیفکیشن بھی جاری کیا جا چکا ہے۔