اہم خبریںپاکستانتازہ تریندنیا

پاکستان کا بھارتی ایئرچیف کے دعوؤں پر سخت ردعمل، ’آپریشن سندور‘ جھوٹ قرار

اسلام آباد (اے ون نیوز) وزیر دفاع خواجہ آصف نے بھارتی فضائیہ کے سربراہ کے حالیہ بیانات کو سختی سے مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’آپریشن سندور‘ سے متعلق بھارتی دعوے جھوٹ اور گمراہ کن ہیں۔

ہفتہ کو میڈیا سے گفتگو میں خواجہ آصف نے کہا کہ بھارت ایسے بیانات دے کر اپنی اندرونی سیاسی اور عسکری ناکامیوں سے توجہ ہٹانا چاہتا ہے۔

خواجہ آصف کا کہنا تھا کہ پاکستان کی مسلح افواج نے ہر قسم کی جارحیت کا بھرپور اور مؤثر جواب دیا ہے، اور ماضی میں بھارتی جنگی سازوسامان، بشمول رافیل طیارے اور ایس 400 سسٹم، کو نقصان پہنچایا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ بھارت جھوٹی کامیابیوں کی کہانیاں بنا کر اپنے عوام کو گمراہ کر رہا ہے جبکہ ایسی اشتعال انگیزی ایٹمی خطے میں کشیدگی کو مزید بڑھا سکتی ہے۔ وزارت خارجہ جلد اس معاملے پر باضابطہ سفارتی جواب جاری کرے گی۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button