اہم خبریںپاکستانتازہ ترینتجارت

ایشیا ءکی سب سے بڑی افیون فیکٹری کو 13سال بعد دوبارہ کھولنے کا فیصلہ

لاہور( اے ون نیوز)نگراں پنجاب حکومت نے لاہور میں ایشیا ءکی سب سے بڑی افیون فیکٹری دوبارہ کھولنے کا فیصلہ کیا ہے۔

محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن پنجاب نے 13سال قبل شادمان میں بند کی گئی ایشیا ءکی سب سے بڑی افیون فیکٹری کو دوبارہ کھولنے کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔نجی ٹی وی کے مطابق فیکٹری کے انتظامی امور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے پاس ہوں گے اور ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کا افسر فیکٹری کو بطور منیجر چلائے گا

فیکٹری کو چلانے کے لیے مختلف صوبوں کی اینٹی نارکوٹکس کنٹرول ایجنسیز سے افیون حاصل کی جائے گی اس ضمن میں افیون کی پہلی کھیپ 640کلوگرام جلد موصول ہو جائے گی۔محکمہ ایکسائز اینڈ ٹیکسیشن کے مطابق اے کیٹگری کی افیون ادویات ساز کمپنیوں کو مارکیٹ ریٹس پر فراہم کی جائے گی، بی کیٹگری کی افیون مضر صحت ہے اسے تلف کردیا جائے گا۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button