جینوا(اے ون نیوز) طالبان کی جانب سے منشیات کی پیداوار پر پابندی سے نئے مسائل سامنے ا?ئے ہیں جن پر اقوام متحدہ نے اقوام متحدہ نے اپنی تازہ ترین رپورٹ میں انتباہ جاری کر دیا ہے۔
اقوام متحدہ کے منشیات اور جرائم کے شعبے نے خبردار کیا ہے کہ افیون کی پیداوار کے مسلسل کم کر دینے سے نئے مسائل پیدا ہوں گےاور اموات میں اصافہ ہو سکتا ہے۔ اقوام متحدہ نے انتباہ اپنی ایک تازہ رپورٹ میں کیا ہے۔رپورٹ کے مطابق گزشتہ سال افغانستان میں طالبان کی طرف سے پابندی لگانے کے باعث افیون کی کاشت 95فیصد تک کم ہو گئی تھی کیونکہ طالبان کی جانب سے 2022میں منشیات کی پیداوار پر پابندی لگادی گئی تھی۔