اہم خبریںپاکستانتازہ ترین

فیض آباد دھرنا کا معاہدہ،احسن اقبال کا چونکا دینے والا انکشاف

 سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا فیض آباد دھرنے سے متعلق نیا انکشاف سامنے آ گیا۔

سابق وزیر احسن اقبال نے فیض آباد دھرنا کمیشن کو دیئے گئے بیان میں کہا کہ تحریکِ لبیک کے ساتھ معاہدہ پہلے کیا گیا تھا جو اس وقت کے وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بعد میں دکھایا گیا۔

احسن اقبال نے دھرنا کمیشن کو دیئے گئے بیان میں انکشاف کیا کہ دھرنا معاہدے میں لیفیننٹ جنرل (ر) فیض حمید اصرار کر کے شامل ہوئے، وزیر اعظم شاہد خاقان عباسی نے معاہدہ دیکھا تو اعتراض کیا۔

سابق وزیر احسن اقبال کا کہنا تھا کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی نے وزیر کے استعفے اور فیض حمید کے معاہدے میں نام پر اعتراض کیا تھا۔

احسن اقبال نے بیان میں یہ بھی کہا کہ وزیرِ اعظم شاہد خاقان عباسی کو بتایا گیا کہ معاہدہ تو ہو چکا، اس پر دستخط بھی ہو گئے، اب اس سے پیچھے نہیں ہٹ سکتے۔

واضح رہے کہ فیض آباد دھرنا انکوائری کمیشن نے سابق ڈی جی آئی ایس آئی لیفٹیننٹ جنرل (ر) فیض حمید کو کلین چٹ دے دی ہے۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button