پاکستانی ماڈل ایمل خان نے بھی بھارتی اداکار رنویر یر سنگھ کی طرح نازیبا فوٹو شوٹ کروا لیا ،جس پر سوشل میڈیا صارفین ماڈ ل پر سخت تنقید کر ر ہے ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے ایوارڈ یافتہ ماڈل ایمل خان کی انتہائی نازیبا تصاویر سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہیں ، یہ تصاویر فیشن فوٹو گرافر اشنا خان کی جانب سے شیئر کی گئی ہیں، جس میں ایمل خان برہنہ (بغیر کپڑوں کے) ایک کرسی پر بیٹھے دکھائی دے رہے ہیں۔ایمل خان کی یہ تصویر کس مقصد کے تحت لی گئی ہے یہ تو واضح نہیں ۔تاہم سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے اس پر کڑی تنقید کی جارہی ہے۔
ایمل خان کی انتہائی نامناسب تصویر پر ایک انسٹاگرام صارف نے لکھا کہ "کوئی حیا بھی ہوتی ہے”۔ دوسرے صارف کا کہنا ہے کہ "میں انہیں آج سے پہلے تک نہیں جانتا تھا، اب جانتا ہوں، ان کا مشن مکمل ہوگیا”۔ایک صارف نے لکھا کہ "بھائی ایسی کیا مجبوری تھی؟”۔ ایک اور صارف نے لکھا کہ” پاکستان بہت غریب ہو گیا ہے”۔ ایک صارف نے لکھاکہ” مسلمانوں کو ہو کیا گیا ہے ، افسوس ہے”۔
یاد رہے کہ کچھ عرصہ قبل بھارتی اداکار رنویر سنگھ نے ایک میگزین کیلئے برہنہ فوٹو شوٹ کروایا تھا ،جس کے بعد اداکار کو سخت تنقید کا سامنا کرنا پڑا اور بھارتی شہریوں کی جانب سے شدید قسم کا ردعمل بھی سامنے آیا تھا ۔اب پاکستانی ماڈل ایمل خان نے بھی ان کی نقل کرتے ہوئے ایسی ہی ایک تصویر بنوائی ہے۔