پاکستانتازہ ترین

علی امین گنڈا پور کی تہلکہ خیز آڈیو لیک،پاکستانی سیاست میں بھونچال آ گیا

اسلام آباد (اے ون نیوز)موسم میں سرد ہو رہا ہے لیکن پاکستانی سیاست آج کل گرم ہے ،علی امین گنڈا پور کی مبینہ آڈیو سامنے آنے سے سیاسی گرما گرمی میں مزید اضافہ ہو گیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ رانا ثناءاللہ لانگ مارچ میں پی ٹی آئی رہنما علی امین گنڈا پور اور نامعلوم شہری کی مبینہ بندے اور بندوقوں کی مبینہ آڈیو سامنے لے آئے۔

وفاقی وزیر رانا ثناءاللہ نے نیوز کانفرنس کے دوران ایک مبینہ آڈیو سامنے لے آئے، جس میں پاکستان تحریک انصاف کے رہنما علی امین گنڈا پور کسی نامعلوم شخص سے بات کر رہے ہیں۔

پی ٹی آئی رہنما اور سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کی نامعلوم شخص سے بندوقیں اور بندے لانے کی آڈیو لیک کا متن!

نامعلوم شخص نے علی امین گنڈا پور سے پوچھا جی علی خان ، جس پر پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ صدر صاحب کیا پوزیشن ہے ؟ اس پر نامعلوم شخص کہتے ہیں سر پوزیشن تو اے ون ہے، آپ سنائیں، اس پر سابق وفاقی وزیر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، بندوقیں کتنی ہیں؟

اس پر نامعلوم شخص جواب میں کہتا ہے کہ بہت ہیں، علی امین گنڈا پور سوالیہ انداز میں پوچھتے ہیں لائسنس ہیں؟ جس پر سابق وفاقی وزیر کہتے ہیں بندے ہیں ؟ جس پر نامعلوم شخص کہتا ہے کہ بندے بھی جتنے چاہیں گے ہوں گے سر، اسی دوران پی ٹی آئی رہنما مزید کہتے ہیں اچھا! ہم یہاں کیمپ لگا رہے ہیں، ساتھ ہی قریب کالونی میں ، نامعلوم شخص کہتا ہے جی !

اسی دوران علی امین گنڈا پور کہتے ہیں یہاں قریب ترین جگہ کون سی ہے؟ آخر میں ؟ کون سی کالونی ساتھ لگ رہی ہے۔ نامعلوم شخص جواب دیتا ہے، ہمارے ہاں؟ اس پر پی ٹی آئی سینئر رہنما کہتے ہیں بارڈر پر ، بارڈر پر، اسلام ا?باد کے بارڈر پر، ٹول پلازے کے ساتھ لیفٹ سائیڈ پر، کون سی جگہ ہے، ٹاپ سٹی ہے یا کیپٹل ، اس پر نامعلوم شخص کہتے ہیں، ٹاپ بھی، کیپیٹل بھی ہے، بہت ساری ہیں، بتائیں

اس پر علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، ٹاپ تو ایئر پورٹ پر ہے ناں، نامعلوم شخص جواب دیتا ہے ٹاپ تو ایئر پورٹ والی سائیڈ پر ہے ناں، میں نے پورا نقشہ بھیجا تھا آپ کو۔

اس موقع پر علی امین گنڈا پور مزید کہتے ہیں وہ ملا ہوا ہے مجھے، وہ ہے میرے پاس، تیار ہوں، بس بندے اور سامان آپ رکھیں وہاں پر۔ اس پر نامعلوم شخص کہتا ہے سر کوئی مسئلہ نہیں ہے، انشاء اللہ، علی امین گنڈا پور کہتے ہیں، بس پھر رابطے میں ہیں، انشاءاللہ، نامعلوم شخص ، جی سر ، انشاءاللہ۔

Related Articles

جواب دیں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

Back to top button